خالصتان تحریک کے اہم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے ممکنہ جارحانہ عزائم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت اگر پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ مودی حکومت کی آخری جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں بھارتی پنجاب آزاد ہو جائے گا اور بھارت کا ٹکڑے ہونا یقینی ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ سکھ قوم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور خالصتان تحریک، پاک فوج کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، یہاں تک کہ بھارتی پنجاب میں لنگر بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کا مقدمہ اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوجی علاقوں میں وال چاکنگ ہو رہی ہے جس میں سکھوں کو پاکستان کے خلاف جنگ سے باز رہنے کا پیغام دیا جا رہا ہے۔