190 ملین پاؤنڈ کیس: رجسٹرار آفس نے عمران خان کی اپیل کے مقرر ہونے کا امکان مسترد کیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اس سال اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے متوقع نہیں ہے۔ 

رجسٹرار آفس کی رپورٹ کے مطابق، یہ اپیلیں ان کے نمبر کے تحت سماعت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں زیر التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹانے کی ایک پالیسی تیار کی گئی ہے۔