سونا مزید مہنگا، قیمتوں میں کئی ہزار کا اضافہ

آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 61 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,377 ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 6,100 روپے بڑھ کر 3,56,100 روپے ہو گئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 5,232 روپے کے اضافے سے 3,05,300 روپے تک جا پہنچی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جس کے تحت فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے بڑھ کر 3,482 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کے اضافے سے 2,985 روپے ہو گئی۔