شیر کے منہ میں ہاتھ؟ منیب بٹ کا بھارت کو دوٹوک پیغام

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھارتی جارحیت پر شدید غصے کا اظہار کیا اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں مدرسے کے بچوں اور غریب شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستانی قوم کسی پر قرض نہیں چھوڑتی، بلکہ وہ سود سمیت واپس کرتی ہے۔ منیب بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ یہ وقت باہمی اختلافات بھلا کر دشمن کے خلاف یکجہتی کا ہے۔

اداکار نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، اور بھارت نے شیر کو چھیڑا ہے، اب اسے اس کا جواب ضرور ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مسئلہ بھارتی عوام سے نہیں، بلکہ بھارت کی قیادت کے اسلام مخالف رویے سے ہے، اور ہم آخری دم تک اس سوچ کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

دوسری جانب، پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور کئی بھارتی جنگی طیارے، ڈرونز اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیے، جس کے بعد بھارت نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی۔