سوشل میڈیا پر پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹی خبروں اور افواہوں کا طوفان آ گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے پھیلائی گئی معلومات پر یقین نہ کریں۔
اسرائیلی ساختہ 25 بھارتی ڈرونز کی تباہی کے بعد افواہوں میں اضافہ ہوا ہے، جن میں مہنگائی اور انخلاء جیسے بے بنیاد دعوے شامل ہیں۔
لاہور میں ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں ڈی سی کے نام سے ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، لیکن ڈی سی لاہور نے اس کی تردید کی ہے۔
اسلام آباد میں سائرن بجنے کی افواہوں پر بھی ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے وضاحت کی کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔