بھارتی جارحیت پر عالمی ردعمل: جنرل اسمبلی صدر کا بیان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارتی روابط کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال نہ صرف مقامی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی ایک ٹیم نے آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں بھارتی حملے میں ایک مسجد تباہ ہوئی اور کئی خواتین و بچے شہید ہوئے۔

دوسری جانب بھارت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کوئی سویلین یا فوجی ہدف نشانہ نہیں بنایا گیا۔