لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آمد و روانگی کی تمام پروازیں کچھ دیر کے لیے معطل کی گئیں تاکہ مکمل سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جا سکے۔
اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو عارضی طور پر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا جبکہ جاری کردہ بورڈنگ کارڈ بھی منسوخ کر دیے گئے۔ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں میں پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے گشت تیز کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیے گئے۔ بعد ازاں سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر تعطل کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔
