آسٹریلوی اسٹار وارنر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے تیار

میلبرن: آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وارنر نے تصدیق کی ہے کہ وہ پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں حصہ لیں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بین میکڈر مٹ بھی پی ایس ایل کے لیے دوبارہ پاکستان جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل کے باقی 8 میچز 17 سے 25 مئی کے درمیان ہوں گے اور لیگ وہیں سے شروع ہوگی جہاں سے رکی تھی۔