پی سی بی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 5 مشہور سابق کرکٹرز کو مینٹور کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں شعیب ملک، سرفراز احمد، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق شامل ہیں، جو مختلف ڈومیسٹک ٹیموں کے ساتھ منسلک تھے۔
ذرائع کے مطابق ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد انہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق کو پی سی بی میں نئی اہم ذمہ داریاں دینے پر غور جاری ہے، لیکن فی الحال ان عہدوں کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔
یہ فیصلہ ان لاکھوں روپے لینے والے مینٹورز کے مستقبل پر سوال بھی کھڑا کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب چیمپئنز کپ جیسے ایونٹس کا مستقبل بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔
