پاکستان نے امریکا کو تجارتی تعاون بڑھانے کی پیشکش کرتے ہوئے مخصوص اشیاء پر زیرو ٹیرف کے تحت دوطرفہ معاہدے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام امریکی صدر کے جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے بیان کے جواب میں کیا گیا ہے۔
پاکستان کا مقصد باہمی مفادات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تجارت کو وسعت دینا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجارتی تجویز اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے ساتھ "کثیر تجارت" کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
یاد رہے کہ امریکا نے حال ہی میں بھارت سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیے تھے، جس سے عالمی اسٹاک مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی تھی، تاہم بعد میں 90 دن کی مہلت کا اعلان بھی کیا گیا۔