پشاور: آندھی کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پشاور میں آندھی کے باعث سبزی منڈی میں درخت گر گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حادثات میں 3 افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو ادارے صورتِ حال کے پیشِ نظر مزید اقدامات کر رہے ہیں۔