لاہور: پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
بابراعظم پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیل کر انجام دیا۔
اس یادگار موقع پر پشاور زلمی کی جانب سے انہیں خصوصی جرسی بھی پیش کی گئی جس پر ’100‘ کا نمبر درج تھا۔ بابر نے اپنے پی ایس ایل کیریئر کا آغاز کراچی کنگز کی جانب سے کیا تھا، بعد ازاں وہ پشاور زلمی کا حصہ بنے۔
رواں ایڈیشن کے آغاز میں اگرچہ ان کی کارکردگی متاثرکن نہیں رہی، لیکن بعد میں انہوں نے فارم میں واپسی کی کوشش کرتے ہوئے اہم اننگز کھیلیں۔
