راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 252 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 251 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان، وین ڈر ڈوسن، ایلکس ہیلز، حیدر علی، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری، شاداب خان، عماد وسیم، بین ڈورشوئس، سلمان ارشاد اور ٹائمل ملز میدان میں اترے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی فائنل الیون میں ٹیم سیفرٹ، جیمز ونس، ڈیوڈ وارنر، خوشدل شاہ، سعد بیگ، عرفان نیازی، عامر جمال، محمد نبی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط پوزیشن میں ہے اور آج کے میچ میں بھی جارحانہ کھیل پیش کر کے اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
