پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی جارحیت اور پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے قائم کردہ سفارتی کمیٹی کو وزارت خارجہ میں بریفنگ دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کے وفود کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سینئر حکام کی بریفنگ کے بعد پاک بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے جلد وفد اہم دورہ کرے گا، اور بھارت کی حالیہ جارحیت پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھے گا۔
خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد بھارتی جارحیت اور پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی میں بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سابق وزرائے خارجہ شامل ہیں۔