سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اجلاس آج بیجنگ ہوگا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ بیجنگ میں موجود ہیں جہاں آج پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔

ان کے ہمراہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن عبیدالرحمان نظامانی، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، ایڈیشنل فارن سیکرٹری عمران احمد صدیقی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

چین کی جانب سے وزیر خارجہ وانگ یی اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ افغانستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی اور نائب وزیر برائے صنعت و تجارت احمداللہ زاہد کریں گے۔

سہہ فریقی اجلاس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال، باہمی روابط، تجارتی و معاشی تعاون سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔