بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے چلتے پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی تھیں۔
ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 8 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں صرف ایندھن کی مدمیں 5 ارب روپے کے اضافی اخراجات اٹھانا پڑے۔
ذرائع کے مطابق طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں 3 ارب کے اخراجات الگ برداشت کرنا پڑے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔