بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کےلیے پاکستانی فاسٹ بولر وسیم جونیئر مکمل طور پر فٹ نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق وسیم جونیئر پی ایس ایل کے دوران سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے تھے، ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وسیم جونیئر کی بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہے، وہ اس دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچ کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، اس موقع پر سلمان آغا اور لٹن داس موجود تھے۔