لاہور قلندرز پی ایس ایل 10فائنل میچ کا ٹاس ہار گئی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ بورڈ پر اچھا ٹوٹل لگانے کی کوشش کریں گے،اگر بڑا ہدف ہوتو مخالف ٹیم پر دباؤ پر ہوتا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھی گیم کامظاہرہ کریں،پرفارمنس اچھی رہی، خود کو بہتر کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
لاہور نے ہمیشہ سپورٹ کیا، امید ہے سپورٹ کرتے رہیں گے، ہماری ٹیم میں تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں۔