پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین انٹرنیشنل ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سیریز کے میچز 28، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور میں ہوں گے، جن میں آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے رکن رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔
پہلے ٹی 20 میچ میں آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
تیسرے ٹی 20 میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر جبکہ راشد ریاض چوتھے امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔