اسلام آباد: پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو سلور میڈلز جیت لیے۔
پاکستان کے محمد یوسف اور عمر یاسین نے مینز انڈر 21 ڈیو اور شو مین کیٹیگریز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈلز حاصل کیے۔ انڈر 21 ڈیو ایونٹ میں پاکستانی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ شو مین کیٹیگری میں سیمی فائنل میں ویتنام کو شکست دینے کے بعد فائنل میں تھائی پیئر سے مات کھانی پڑی۔
پاکستانی جوجٹسو فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ایتھلیٹس ملک کے لیے اعزاز کا باعث بن رہے ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیاں متوقع ہیں۔
