معروف ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے واضح کیا ہے کہ اگر وہ فلم انڈسٹری کا حصہ بنیں گی تو ٹی وی ڈراموں سے دوری اختیار کر لیں گی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ بیک وقت فلم اور ٹی وی میں کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ دونوں شعبوں کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں اور یکساں توجہ دینا ممکن نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کبھی کسی معیاری فلم کا حصہ بنی تو مکمل یکسوئی کے ساتھ صرف فلم پر توجہ دیں گی۔ ان کا ماننا ہے کہ اچھے کردار اور مثبت پیغام دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔
حنا طارق کا کہنا تھا کہ وہ صرف نام یا شہرت حاصل کرنے کے لیے اداکاری نہیں کر رہیں، بلکہ ان کا مقصد ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانا اور بامقصد کہانیوں کے ذریعے اپنا مقام بنانا ہے۔