وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذ دونوں پر شکست کا سامنا ہے۔
کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بازی پلٹ دی۔
انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو بھارت نے میزائل حملے کیے، جس پر پاکستان نے زمینی اور فضائی سطح پر سخت ردعمل دیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایئرفورس نے بھارت کے سات ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنایا، جبکہ ایئرچیف نے بھارتی طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت ثابت کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے نہیں دیں گے اور پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔