بابر اعظم کو اَن فالو؟ کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ساتھی کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ تعلقات اور انہیں انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

اتوار کو پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کر دیا۔ پاکستان نے 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جس میں محمد حارث نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 45 رنز بنائے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی خوش آئند ہے، اور ہمیں کرکٹ کو مزید دلچسپ اور تفریحی بنانا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کے حوالے سے سلمان علی آغا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ "میں نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر کبھی فالو ہی نہیں کیا، تو اَن فالو کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔" انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ان کے اسکول کے دوست ہیں اور وہ میچ سے پہلے ان سے بات بھی کر چکے ہیں، لہٰذا ایسی افواہوں پر وہ صرف ہنستے ہیں۔

بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے سوال پر کپتان سلمان علی آغا نے کیا جواب دیا؟
فوٹو: اسکرین شاٹ