بنوں میں دل دہلا دینے والا واقعہ، کمسن بچیوں کے سامنے ماں گلا کاٹ کر قتل کردی گئی

بنوں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں کمسن بچیوں کے سامنے ان کی ماں کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔

تھانہ غوریوالہ کے قریب یہ افسوسناک واردات ہوئی، جس کے بعد دونوں معصوم بچیاں سڑک کنارے پڑی ماں کی لاش کے قریب بیٹھی رونے لگیں۔

واقعے کی ایک تصویر میں ایک بچی کو ماں کی لاش سے لپٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو منظر کو اور بھی ہولناک بنا دیتا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے چاقو اور ایک بوری بھی برآمد کی ہے اور موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔