سوڈان کے شہر الفاشر میں اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر ہولناک حملہ ہوا، جس میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حملہ الکوما نامی علاقے میں ہوا، جو ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے ٹرک متاثرہ علاقے میں امداد پہنچانے کے لیے روانہ تھے، جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔