سری لنکن کرکٹ میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں سابق اسپنر سچیتھرا سینانائیکے پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ہمبنٹوٹا ہائی کورٹ نے 2020 لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوران ساتھی کھلاڑی کو میچ فکسنگ پر اکسانے کے الزام کو درست قرار دیا۔
اٹارنی جنرل کے مطابق، یہ سری لنکا میں انسداد بدعنوانی کے نئے قانون کے تحت کسی قومی کرکٹر پر عائد کی جانے والی پہلی فرد جرم ہے۔