بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 6 جون کو کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد مارے گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا تاکہ مزید دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔