راولپنڈی: عید کے روز گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر خاتون سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ملزم طارق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ روپے مالیت کا گھر خریدا تھا، جس کی رجسٹری میں تاخیر کی جا رہی تھی۔ خاتون نے عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کیا تھا، تاہم ملزم نے گھر پر قبضے کی کوشش کی۔
عید کے روز ملزم گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے ون فائیو پر کال کی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔