پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حالیہ انٹرویو میں اُن تمام اداکاراؤں کو دوٹوک جواب دیا ہے جنہوں نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اداکار نے میزبان یاسر نواز سے گفتگو میں کہا کہ ان کے لیے یہ سیکھنے کا موقع تھا کہ ’’روزی اللہ دیتا ہے، انسان نہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تمام صورتحال نے نہ صرف ان کے ایمان کو مضبوط کیا بلکہ ان کی سوچ کو بھی مزید مثبت بنایا۔
فیروز خان نے واضح کیا کہ وہ اب ان لوگوں کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے جنہوں نے اُن کی پیٹھ پیچھے تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’میری زندگی میں فلٹر لگ چکا ہے، زہریلے لوگ خودبخود الگ ہو گئے ہیں۔‘‘
ان کے مطابق وہ صرف ان افراد کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جو منفی سوچ سے پاک ہوں، اور جو مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔