پاکستان کی انسداد دہشت گردی میں کلیدی شراکت داری امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم شراکت دار قرار دیا ہے.
انہوں نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ داعش خراسان عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہے، اور پاکستان انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کردار ادا کر رہا ہے.
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی انٹیلی جنس تعاون کے نتیجے میں داعش خراسان کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا، جن میں کم از کم پانچ انتہائی مطلوب رہنما بھی شامل ہیں.