ندا یاسر بغیر میک اپ کے منظر عام پر آگئیں، سوشل میڈیا پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر جنہیں ان کے مقبول مارننگ شو کے باعث خاصی شہرت حاصل ہے، حال ہی میں کراچی کے ایک مقامی کپڑے کے بازار میں بغیر میک اپ کے دیکھی گئیں۔
ندا یاسر کی انسٹاگرام پر 2.6 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ کئی مشہور ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں، عید پر ندا یاسر ٹیلی فلم ملازم آن لائن میں بھی نظر آئیں۔
ندا کی بغیر میک اپ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جو بازار میں ایک دکاندار نے شیئر کی ہیں جس میں وہ سادہ سیاہ سوٹ اور دوپٹے میں ملبوس تھیں، بالوں کو پونی میں باندھ رکھا تھا اور مکمل طور پر بغیر میک اپ تھیں، ندا کپڑے خریدنے میں مصروف تھیں اور دکاندار سے بھاؤ تاؤ کر رہی تھیں۔
ندا یاسر کی بغیر میک اپ کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کچھ نے ان کی سادگی اور فطری خوبصورتی کو سراہا، جبکہ کچھ ان کے بدلے ہوئے روپ پر حیران رہ گئے۔
ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ واقعی ندا یاسر ہی ہیں؟ تصدیق کریں۔