ریسیکیو 1122کے 49اہلکار کورونا وائرس کا شکار

پشاور۔ عالمی وباء کورونا کیخلاف فرنٹ لائن کا کردار کرنیوالے ادارے ریسکیو 1122 کے بھی 49 اہلکاروائرس کا شکار ہوگئے جن میں ڈائریکٹر پلاننگ ٗ ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹینس اور 3خواتین اہلکار بھی شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل ر یسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایاکہ پشاور ٗ نوشہرہ  ٗ چارسدہ ٗ ہنگو اور خیبر میں قائم ریسکیو سروسز کے سربراہان بھی کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں 

انہوں نے کہاکہ دوران ڈیوٹی متاثرہ ہونے والے اہلکاروں کے حوصلے بلند اور عوامی خدمت کا جذبہ دیدنی ہے ریسکیو1122کی صوبے کے 26اضلاع میں خدمات و سہولیات اب بھی جاری ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اب تک 2ہزار سے زائد ممکنہ اور مشتبہ مریضوں کو ہسپتال و قرنطینہ سنٹرز منتقل کیا جبکہ روزمرہ کی بنیاد پر صوبے کے مختلف اضلا ع میں جراثیم کش سپرے بھی کیاجارہا ہے۔