خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 

پشاور: خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پشاور، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ، چارسدہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، قبائلی اضلاع ، اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے 472 کلو میٹر دور تاجکستان میں تھا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا طول بلد 78.31 ایسٹ اور عرض بلد 38.12 نارتھ ریکارڈ کیا گیا۔

 دریں اثناءتاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق وہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 3 ظاہر کی گئی ہے۔ تاجکستان میں زلزلے کا مرکز مرغوب کے مقام سے 35 کلومیٹر دور بتایا جارہا ہے۔