ملکی سلامتی اور تجارت کے فروغ کیلئے بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے اور  928 ‏کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک ایران بارڈر کا جائزہ لیا اور گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔

  وزیر داخلہ شیخ رشید نے رمدان گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا بھی دورہ کیا۔ آئی جی ایف سی ‏بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال بھی ہمراہ تھے۔ شیخ رشید نے تجارتی سامان کی ترسیل ‏سے متعلق سہولتوں کا جائزہ لیا۔

پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اورایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے اور  928 ‏کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔