کورونا سے مزید 84 اموات

کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے اورگزشتہ ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار723 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 186 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد  ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 58 ہزار 500 ہوگئی ہے،جن میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 84 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 691 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 691 ہوگئی ہے۔