وائرس سے 24 گھنٹوں میں 9 افراد جاں بحق

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42095 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 698 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ جبکہ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.65فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28386 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 69 ہزار 234 تک جا پہنچے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 908 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 23940 ہے۔