امراض قلب اور فالج سے بچاؤ کیلئے مونگ پھلی سود مند

اوساکا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب سے اموات کا سلسلہ ہوش ربا رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور اب خبر یہ آئی ہے کہ روزانہ مونگ پھلی کے چار یا پانچ دانے کھانے سے بھی بہت فرق پڑسکتا ہے۔

لیکن یہ تحقیق جاپان میں ہوئی اور اس ضمن میں ایشیائی افراد کو اس سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ لیکن ضروری ہے کہ مونگ پھلی کھانے کو معمول کا حصہ بنایا جائے۔

یہ تحقیق امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر روزانہ مونگ پھلی کے پانچ دانے کھائے جائیں تو خون کےلوتھڑے بننے اور فالج کے اثرات و خطرات میں 20 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

جبکہ دل کی نالیوں کی تنگی کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوسکتا ہے جن میں خود فالج اور دل کی بیماریاں بھی شامل ہیں۔