ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار کے قریب

ملک میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق جبکہ 516 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد رہی۔

 این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38430 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 516 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 13 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد رہی۔

  اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28405 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 70 ہزار 322 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23982 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 717 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 17 ہزار 935 ہو گئی ہے۔