خیبرپختونخوا حکومت نے کل عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختوخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔