خیبرپختونخوا حکومت نے 4 سال دوران 598 ارب کا قرض لیا،تفصیلات صوبائی اسمبلی میں پیش

میڈیا ذرائع مطابق خیبرپختونخوا حکومت  کے لئے گئے قرض سے متعلق دستاویزات صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔دستاویزات کے مطابق خیبرپختنخوا کی حکومت کے ذمے عالمی اداروں کے 598 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

خیبرپختنخوا اسمبلی میں قرض سے متعلق پیش کی گئیں دستاویزات کے مطابق خیبرپختنخوا کی حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران 598 ارب روپے کا قرض لیا۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2021 تک لیا گیا قرض 294 ارب روپے ہے جبکہ 235ارب روپے کے مزید قرضے کی بات ہوچکی ہے۔

سب سے زیادہ قرض 120 ارب روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں لیا گیا جبکہ معاشی ترقی کے لئے54ارب، توانائی کے منصوبوں کے لئے 23 ارب اورتعلیم کے لئے 10 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔

کے پی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک،انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی سمیت مختلف عالمی اداروں سے قرض لیا۔