سابق حکومت و آئی ایم ایف معاہدے باعث پیٹرولیم قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اورپی ٹی آئی حکومت کے معاہدے کے باعث حکومت کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے متاثرہونے کا احساس ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا اس کے تحت ہمارے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔

انہوں  نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر  پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے اور ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے اس ڈیل کی تفصیلات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ انشااللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔