ایف اے ٹی ایف اجلاس متعلق قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے:حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں جاری ہے ۔ فیٹف  آج شام اجلاس کے اختتام پرباضابطہ بیان جاری کرے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حناربانی کھر نے کہا کہ فیٹف کے اجلاس اوراجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔
حکومت پاکستان نے اس معاملے پر ہفتہ کی صبح وزارت خارجہ میں ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہےجس میں اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔