لانگ مارچ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نےلانگ مارچ کے دوران  توڑ  پھوڑ اور  ہنگامہ آرائی کےکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 14 رہنماؤں کی 28 جون تک عبوری ضمانتیں منظورکرلیں۔

پولیس نےلانگ مارچ کے دوران بھاٹی گیٹ تھانے میں توڑ پھوڑ  اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک انصاف کے 14 رہنماؤں کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

جن رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کی گئیں ان میں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس  اور دیگر شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔