اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، پورا شیئر لینگے، آصف علی زرداری

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے کہا ہے کہ انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔

(لاڈلے کو لانے والے)ہماری کب سنتے ہیں جب ضرورت پڑتی ہے تب ہی سنتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی، یہ کہنا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے سفید جھوٹ ہے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔

آصف علی زرداری نے اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے، کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے اس لیے گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انشاء اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا۔

سابق صدر نے لاہور میں بلاول ہاوس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات کی۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق اجلا س میں زرداری نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں انشا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے، سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔

، انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے، یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔