حکمرانوں کے کیسز ختم ہورہے ہیں اورغریب کا راشن : شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے۔ ان کے اپنے کیس ختم ہورہے ہیں اورغریب کا راشن ختم ہورہا ہے۔

شیخ رشید نےٹوئٹر پربیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے امریکی سفیرکے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا۔ زرمبادلہ کے ذخائر صرف نو ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔گرے لسٹ سے نکلنا ابھی فائنل نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے۔ ان کے اپنے کیس ختم ہورہے ہیں اورغریب کا راشن ختم ہورہا ہے۔