پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جبکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کے بجٹ اہداف سمیت تمام اقدامات پراتفاق کرلیا ہے، حکومت پاکستان حتمی اعلان جلد کرے گی۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بڑی خوش خبری ملی ہے، قرض پرو گرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری ملیں گے، معاہدے سے متعلق اعلامیہ بھی جلد جاری کیا جائے گا۔