ہمارے اداروں کے سربراہوں کو نشانہ بنایا جائے گا تو رد عمل بھی آئیگا، وزیر دفاع

عمران خان برطانیہ، کینیڈا سے پاکستان کے اداروں پر حملے کروا رہا ہے، وزیر دفاع 

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی اداروں سے متعلق ہرزہ سرائی پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں۔ہمارے اداروں کے سربراہان کو نشانہ بنایا جائے گا تو رد عمل بھی آئیگا

کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہے، کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے۔

کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظرنہیں آتیں،یہ مغرب کا دہرا معیار ہے۔اوورسیزپاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، عمران خان نے پاکستان سمیت ملک کے باہربھی پاکستانیوں کوتقسیم کردیا۔

 عمران خان کی وجہ سے کینیڈین ممبرپارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر ہمیں گالی دیتا ہے، یہی کام امریکا، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی ہو رہا ہے، دبئی، سعودی عرب، مسجد نبویؓ کو بھی نہ چھوڑا گیا، عمران خان نفرت کا پیامبرہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کینیڈا کے پارلیمنٹ کے ممبرنے پاکستان کی افواج، آرمی چیف پرتنقید کی، رکن پارلیمنٹ نے انسانی حقوق اور پاک فوج کے حوالے سے ذکرکیا، ذکر کیا گیا پاک فوج کی مداخلت کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی۔

 کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہے، کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے۔ انہوں نے کہاکہ کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے بڑے اچھے تعلقات ہیں،کینیڈا کو پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے بڑا درد اٹھا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظرنہیں آتی، یہ مغرب کا دہرا معیار ہے، کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ممبر ٹوم ڈیکینڈ ہیری نے تنقید کی، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے۔

 کینیڈا کے ساتھ تعلقات کا بہت احترام ہے، یہ کینیڈا کی پارلیمنٹ نہیں ایک ممبرکی آوازتھی، کینیڈا کے ساتھ سات دہائیوں سے بڑے اچھے تعلقات قائم ہیں، لابیزکے ذریعے عمران خان اینڈ کمپنی برطانیہ، کینیڈا سے پاکستان کے اداروں پر حملہ کروا رہا ہے۔عمران خان نے ملک میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

 انہوں نے کہاکہ کینیڈین حکومت کا بڑا احترام کرتا ہوں، کینیڈین کے وزیراعظم مسلمانوں کے حوالے سے نیک جذبات رکھتے ہیں، کینیڈا کے ممبرکوتنقید پرجواب دینا لازم ہے۔

 انہوں نے کہاکہ کینیڈا کی حکومت کو اس ممبرکی تنقید کا نوٹس لینا چاہیے تھا، ہماری عدلیہ نے بھی معاملے کو انڈوز کیا، ہمارے ادارے کے سربراہ کو جب ڈریگ کیا جائے گا تو ردعمل آئے گا۔ 

انہوں نے کہاکہ بھارت میں حجاب نوچے جا رہے ہیں، لاکھوں روہنگیا مسلمان دربدراورعالمی ضمیرسویا ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یوکرین جنگ جتنی مسئلے پر 10واں حصہ بھی کشمیر، فلسطین مسئلے پر توجہ دی جاتی تو حل ہو چکا ہوتا، ہو سکتا ہے ہمارے ملک میں جمہوریت پرفیکٹ نہ ہو تسلیم کرتے ہیں، افغانستان کی جنگ ہماری نہیں تھی، ہماری سوویت یونین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی، نائن الیون کے حملوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا لیکن ہم اس وقت آلہ کاربنے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، عمران خان نے پاکستان سمیت ملک کے باہربھی پاکستانیوں کوتقسیم کردیا، عمران خان کی وجہ سے کینیڈین ممبرپارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر ہمیں گالی دیتا ہے، یہی کام امریکا، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی ہو رہا ہے۔

 دبئی، سعودی عرب، مسجد نبویؓ کو بھی نہ چھوڑا گیا، عمران خان نفرت کا پیامبرہیں، عمران خان کے جن کے ساتھ خون کے رشتے ان کومحبت نہ دے سکا عوام کو کیسے دے گا، اس شخص نے ہمارے معاشرے میں ایسی تقسیم کر دی ہے جو شاید کبھی ختم نہ ہوسکے۔