پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کا نیا آفیشل گانا جاری کردیا،پی ٹی آئی کے نئے گانے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ پر گانے کی یوٹیوب ویڈیو کا لنک شیئر کیا۔
آفیشل گانے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، جواد کہلون اور شاہ زمان عالم کو گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن کے مطابق گانے کی لیرکس اور کمپوزیشن جواد کہلون کی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں سنگرز کو سپراسٹار قرار دیا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 10, 2022