راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے،نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
آڈیو لیکس سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےدفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسےمحفوظ ہوگا۔