آرمی چیف تعیناتی؛نواز، زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے،تاہم پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پرہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔

آڈیو لیکس سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےدفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسےمحفوظ ہوگا۔